Alif Programing Language

الف کی ‏ضرورت کیوں ہے؟



ٴعمیر مختار Sept 8th, 2016

alif logo

!کمپیوٹر کی دنیا میں اردو کی نمائندگی

اگرچہ کمپیوٹر کی بہت سی زبانیں موجود ہیں مگر ان میں ایک بھی اردو میں نہیں ہے۔ الف دنیا کی سب سے پہلی اور واحد زبان ہے جو مکمل طور پر اردو میں ہے۔ چنانچہ الف کمپیوٹر کی دنیا میں اردو کی نمائندگی کر رہی ہے۔

برابر مواقع فراہم کرنا

تکنیکی جدت کے اس دور میں جہاں دنیا کی تمام تر معلومات آپ اپنے ہاتھ کی ہتھلی پر حاصل کر سکتے ہیں۔ جہاں جنگیں میدان پر نہیں بلکہ کمپیوٹر پر لڑی جا رہی ہیں ایسے دور میں ہماری آنے والی نسل محظ اس وجہ سے کمپیوٹر پروگرامنگ نہیں سیکھ سکتی کہ اسے انگریزی نہیں آتی۔ الف کا بنیادی مقصد اس محرومی کو ختم کرنا ہے۔ تاکہ اس ملک کا ہر بچہ کمپیوٹر پروگرامنگ سیکھ سکے اور وطن عزیز کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکے۔

پروگرامنگ کو آسان بنانا

الف زبان سادگی کو مدنظر رکھتے ہوےَ بنائی گئ ہے۔ تاکہ پاکستان کے ان لاکھوں بچوں کے لیے پروگرامنگ سیکھنا ممکن ہو جائے انگریزی نہ سمجھنے کی وجہ سے اس علم سے محروم رہ جاتے ہیں۔ ان کے لیے اپنی زبان کو استعمال کرتے ہوئے پروگرامنگ کے مختلف اجزاء کا علم حاصل کرنا نہایت ہی آسان ہوگا۔ مسال طور الف پروگرامنگ زبان کے ذریعے اردو لکھنے والا پروگرام بنایے کے لیے محظ تین فقرے لکھنے ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ الف میں کسی کام کو دہرانے کا نہایت ہی آسان طریقہ متعارف کرایا گیا ہے۔

اور آخر میں۔۔۔

الف میری یا تمہاری زبان نہیں ہے بلکہ یہ ہماری زبان ہے۔ یہ ان لاکھوں بچوں کی زبان ہے جن کا پروگرامنگ سیکھنے کا اتنا ہے حق ہے جتنا میرا اور آپکا ہے۔ یہ اس اردو کی زبان جس سے ہماری پہچان ہے۔ یہ محبت کی زبان ہے۔

Alif Programing Language
Notice: Undefined variable: ub in /home/alifzabaanuz/public_html/application/views/home/collector.php on line 58

Notice: Undefined variable: ub in /home/alifzabaanuz/public_html/application/views/home/collector.php on line 70